کراچی زیر نظر تصویر میں کراچی چڑیا گھر کااسٹاف ورکر ” تنو” اپنی انچارج میڈم عابدہ کی نگرانی میں نایاب نسل کے امریکن سانپ کے بچوں کو چربی والا قیمہ ہاتھ سے کھلا رہا ہے جو نہ صرف جانوروں کیلئے مضرصحت ہے بلکہ چڑیا گھر میں متعدد سانپ اور اس کے بچے خراب، باسی اور مضر صحت غذا کھانے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چڑیا گھر میں نایاب نسل کے امریکن سانپوں کی چوری سے متعلق رپورٹ بذریعہ نوٹ شیٹ کے ایم سی کے اعلیٰ افسران کو ارسال کی گئی تھی تاہم ابھی تک اس پر کوئی کاروائی یا ایف آئی آر نہیں کٹوائی گئی اور نہ ہی ذولوجیکل اسٹاف کے کسی رکن یا افسرکو اس واقعہ کے بعد برطرف یا معطل کیا گیا ہے۔