کینیڈا (جیوڈیسک) کینیڈا میں ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ تک جا پہنچی ہیں جبکہ پچاس افراد اب تک لاپتا ہیں۔
کینیڈا کے شہر کیوبک میں آئل بردار ٹرین میں لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی اور پچاس مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔ کینیڈین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ سے کچھ ایسے شواہد ہاتھ لگے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرین میں لگنے والی آگ حادثہ نہیں دہشتگردی ہے اور پولیس دہشتگردی کے تناظر میں واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔