وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ اس سال تمام درخواست گزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مقدس سفر پر جانے والوں کو درپیش مسائل کی ہر لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بہتر انتظامات کے لئے عازمین کو تین کیٹیگریز سفید، سبز اور نیلے میں تقسیم کیا جائے گا، اس بار کوئی حجاج کی جیبوں پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو پہلے حج کر چکے ہیں۔ اب وہ دوسروں کو موقع دیں۔ حکومت نے عازمین کیلئے بہترین سہولیات کا انتظام کیا ہے۔ اگر کوئی شکایت آئے گی تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔