تلہ گنگ کے موضع ممدوٹ سے تعلق رکھنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان کا اپنے آبائی گائوں کا دورہ

تلہ گنگ: تلہ گنگ کے موضع ممدوٹ سے تعلق رکھنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان کا اپنے آبائی گائوں کا دورہ، ممدوٹ میں طلبہ و طالبات کیلئے الگ الگ ہائی سکول،ڈسپنسری کے قیام کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے اور دیرینہ کارکن زیب النساء اعوان پہلی دفعہ اپنے آبائی گائوں ممدوٹ پہنچیں تو اُن کا نکہ کہوٹ کے مقام پر شاندار استقبال کیا گیا۔

بعد ازاں ایک بڑے جلوس کے ہمراہ وہ ممدوٹ میں ملک ممتاز اعوان کے گھر پہنچیں جہاں اُنہوں نے کارکنوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ میں طلبہ و طالبات کے الگ الگ ہائی سکول، ڈسپنسری کے قیام کا اعلان کیا ۔اس موقع پر عوام کے اس مطالبہ پر کہ ممدوٹ اور نواحی گائوں ادلکہ کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 23 سے الگ کر کے پی پی 22 میں شامل۔

جبکہ یونین کونسل نکہ کہوٹ میں شامل ملکوال کو واپس ٹہی یونین کونسل میں شامل کیا جائے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے اور اُنہیں پورا کیا جائے گیا ۔بعد ازاںایم پی اے زیب النساء اعوان نکہ کہوٹ پہنچیں جہاں۔

اُنہوں نے ملک خلیل عاصم کی رہائش گاہ پر سابق نائب ناظم ملک اقبال حسرت،ملک ریاض قدیر ،سابق کونسلر ز و کارکنوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر زیب النساء اعوان نے یقین دلایا کہ وہ یونین کونسل نکہ کہوٹ کو ماڈل یوسی بنایا جا ئے گا اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔