صدر پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس کا بیان

President Pakistan

President Pakistan

پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد زبیر موتی والا نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کاروبار سے وابستہ کسٹمز کلیئرنگ فارورڈنگ اور بارڈرز ایجنٹس کونیٹو فورسز کنٹینرز سکینڈل میں ملوث کرنے اورانہیں نیب اور کسٹمز ہاس کراچی کی جانب سے شوکاز نوٹسزکے اجرا پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے اوروفاقی وزارت تجارت ایف بی آر وفاقی ٹیکس محتسب نیب اور دیگر متعلقہ اداروں سے اس اقدام کا فوری نوٹس لینے اور اس معاملے کو بہتر انداز میں حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

گذشتہ روز کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سیف اللہ خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ہارون اگر نے پاک افغان جائنٹ چیمبرکی طرز پر ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ واجد علی درانی کو اس حوالے سے ایک خط بھی لکھا ہے اور اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے پر زور دیا ہے۔

زبیر موتی والا نے کلیئرنگ فارورڈنگ اور بارڈرز ایجنٹس کو ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں شوکاز نوٹسز کے اجرا سے ہزاروں ایجنٹس اور ان کے خاندان متاثر ہو رہے ہیں، زبیر موتی والا نے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو اس حوالے سے آن بورڈ لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔