معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینہ گومز اب فیشن کی دنیا میں آپہنچیں

Selena gomez

Selena gomez

برلن (جیوڈیسک) برلن معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینہ گومز اب فیشن کی دنیا میں ایڈیڈاز کے فیشن اور برانڈز کے سنگ آپہنچیں۔ برلن میں میلہ سج گیا۔ جب معروف گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز فیشن سے بھرپور ایڈیڈاز کے اسٹائل میں خواتین کے ملبوسات کی نئی رینج لئے جلوہ گر ہوئیں۔

پاپ گلوکاری اور اداکاری کے بعد اب سیلینا ایڈیڈاز فیشن اور اسٹائل پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔ راک چیک تھیم پر مبنی ان ملبوسات کے پچاس سے زائد اسٹائل ابتدا میں متعارف کروائے گئے ہیں۔ خوب رو سلینا کہتی ہیں کہ نو عمر لڑکیاں ان ملبوسات کو پہن کے مزید خوبصورت نظر آئیں گی۔

اس موقع پر شائیقین سیلینا کو دیکھ کے خوشی سے جھوم اٹھے کیونکہ گلوکارہ اور اداکارہ نے شائقین کو اپنی نئی البم اسٹارز ڈانس اور فلم گیٹ وے کے بارے میں خوش خبری دی۔ جو جلد ہی سیلینا کے جلوے لئے منظر عام پر آنے والی ہے۔