لٹل ماسٹر حنیف محمد کے جگر کا لندن میں کامیاب آپریشن

Hanif Mohammad

Hanif Mohammad

لندن (جیوڈیسک) لندن سابق ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کا لندن میں جگر کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ ماضی کے معروف بلے باز حنیف محمد جگر کے عارضہ کے باعث لندن برج ہسپتال میں داخل تھے۔ ان کے بیٹے شاہ زیب محمد نے بتایا کہ حنیف محمد کے جگر کا آپریشن کامیاب رہا۔

اور وہ اب روبصحت ہیں۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے حنیف محمد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔ حنیف محمد پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ان کو ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے طویل اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔