گیس چوری کے خلاف سوئی سدرن کے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل

Sui Southern

Sui Southern

کراچی (جیوڈیسک) گیس چوری اور ضیاع کے خلاف سوئی سدرن گیس کمپنی کے آپریشن کے پہلا مرحلہ ختم ہو گیا، ادارے نے اعلان کیا ہے کہ کارروائی سے ایک سال کے دوران 3 ارب روپے کی گیس بچت ہو گی۔ سوئی سدرن حکام کے مطابق کمپنی کے نظام میں 11 فی صد گیس، چوری اور ضیاع کی نظر ہو جاتی تھی۔

جسے گزشتہ مالی سال کارروائی کے نتیجے میں کم کرکے 9 فی صدتک کردیا گیا ہے۔ آپریشن سے ایک سال کے دوران2 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس بچائی جائے گی جس کی مالیت 3 ارب روپے ہے۔حکام کے مطابق گیس چوری اور ضیاع میں مزید کمی کے لیے کارروائی مستقبل میں بھی جای رہے گی۔