شیخوپورہ میں ٹرین اور رکشہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت ریلوے کو بھیج دی گئی۔ حادثہ رکشہ ڈارئیور کی غفلت اور جلد بازی کے باعث پیش آیا۔ چھ جولائی کو شیخوپورہ کے علاقے خان پور میں ٹرین اور رکشہ کے تصادم کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت ریلوے کو بھیج دی گئی ہے۔
رپورٹ میں حادثہ کو ذمہ دار رکشہ ڈرائیور کو ٹھہراتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے. ڈرائیور کے پاس لائسنس نہیں تھا اور نہ ہی رکشہ رجسٹرڈ تھا۔ چھ افراد کی گنجائش والے رکشے میں سولہ مسافر سوار تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکشہ کو روکنے کیلئے اشارہ دیا گیا لیکن تیز رفتاری کے باعث رکشہ نہیں رک سکا۔ بر وقت رکشے کے بریک نہ لگنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ ٹرین کی زد میں آنے والے رکشے میں چودہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔