ٹارگٹ کلنگ کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

Target Killing Arrested

Target Killing Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے اورنگی ٹان میں چھاپے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔کراچی ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کے مطابق خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹان کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔

اس دوران ٹارگٹ کلنگ کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم اشرف عرف نوشاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے دو دستی بم، کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد کیا گیا۔ چودھری اسلم کے مطابق ملزم کا تعلق ایک مذہبی تنظیم سے ہے۔ ملزم نے پیپلز پارٹی کے نو اور مذہبی جماعت کے پندرہ کارکنوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔