صنعتی کمپلیکس، شمالی و جنوبی کوریا کے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے

North and South Korea

North and South Korea

جنوبی کوریا (جیوڈیسک) شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تعطل کے شکار مشترکہ صنعتی زون کی بحالی کے لیے ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔ سیول بدھ کو سیول کی وزارت یونیفیکیشن نے کہا ہے کہ طرفین نے آئندہ پیر کو دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ قبل ازیں دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ صنعتی زون کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ شمالی کوریا نے پڑوسی ملک کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد رواں سال اپریل میں اپنے 53 ہزار مزدوروں کو واپس بلا کر یہاں سرگرمیوں کو معطل کر دیا تھا۔

اکثر مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاملات پر اختلافات کی وجہ سے حالیہ مذاکرات میں پیش رفت سست روی کا شکار ہو سکتی ہے۔ جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے وہ اس بات کی یقین دہانی چاہتے ہیں کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی کشیدہ صورتحال کے باوجود صنعتی کمپلیکس میں سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

شمالی کوریا اپنے تئیں کائی سونگ کی بندش کا الزام جنوبی کوریا کی اشتعال انگیزی پر عائد کرتا ہے۔ بدھ کو جنوبی کوریا کی کاروباری شخصیات کے ایک گروپ نے کائی سونگ کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انھوں نے خام مال اور دیگر صنعتی آلات کا جائزہ لیے۔ حالیہ بارشوں کے موسم میں انھیں خدشہ ہے یہ سامان خراب ہو سکتا ہے۔