بھاگ مِلکھا بھاگ کیلئے عارف لوہار کی آواز میں ٹائٹل سونگ کی وڈیو جاری

Milkha ran away

Milkha ran away

نئی دہلی(جیوڈیسک) این جی ٹی معروف بھارتی ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کی زندگی کی حقیقی کہانی پر بنائی گئی فرحان اختر اور سونم کپور کی فلم بھاگ مِلکھا بھاگ”کے لیے پاکستانی فوک گلوکار عارف لوہار کی آواز میں ٹائٹل سونگ کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ پرسوں جوشی کے تحریر کردہ “بھاگ ملکھا بھاگ”کے بولوں پر مبنی اس اوریجنل سانڈٹریک(OST) کے لیے معروف پاکستانی گلوکار عارف لوہارکی سریلی آواز کا انتخاب کیا گیا۔

جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی موسیقار ٹرائیو شنکر احسان لوئے نے ترتیب دی ہے۔ ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا کی اس فلم کے لیے مِلکھا سنگھ نے اپنی زندگی کی کہانی صرف ایک روپے کے عوض فروخت کی ہے جس میں فرحان اختر مِلکھا سنگھ کے کردار کو نبھارہے ہیں اور ناصرف انہوں نے خصوصی گیٹ اپ کیا ہے بلکہ ایک ایتھلیٹ کی طرح گرانڈ میں بھرپور تیاری کا مظاہرہ بھی پیش کیا ہے۔

ہدایتکار اوم پرکاش مہرا نے اس فلم کو خود ہی پروڈیوس کیا جس میں مرکزی کرداروں کے لیے فرحان اختر کیساتھ سونم کپور کا چنا کیا گیا جبکہ مِلکھا سنگھ کی بیان کی گئی کہانی کو پرسون جوشی نے فلمی انداز میں تحریر کیا ہے۔شنکر احسان لوئے کی موسیقی لیے یہ فلم 12 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

واضح رہے کہ فلم کا نام ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کے والد کے آخری الفاظ جو انہوں نے تقسیم ہند کے موقع پر انہیں کہے تھے کہ”بھاگ مِلکھا بھاگ”ہی رکھا گیا ہے جبکہ اس سے حاصل ہونے والا پورا منافع ضرورت مند ایتھلیٹس کی مدد کے لیے وقف کردیا جائیگا۔