منڈی بہاوالدین : ڈکیت گینگ کا سرغنہ ادو ساتھیوں سمیت ہلاک

Mandi Bahauddin

Mandi Bahauddin

منڈی بہاوالدین (جیوڈیسک) منڈی بہاوالدین کے علاقہ رنمل شریف میں پولیس مقابلہ کے دوران ڈکیت گینگ کا سرغنہ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ ایک پولیس اہلکار اور راہگیر بھی شدید زخمی ہوگئے۔ منڈی بہاوالدین کے علاقہ رنمل شریف کے قریب بدنام زمانہ ڈکیت گینگ پولیس کے ایک اہلکار سے رائفل چھین کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ڈاکووں کا تعاقب شروع کر دیا۔

5 گھنٹے کے طویل پولیس مقابلہ میں ڈکیت گینگ کاسرغنہ شفاقت عرف شقواپنے 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور راہگیر بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی اوامیر تیمور خان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین اور گوجرانوالہ پولیس کو بہت سی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔