ملک بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہو گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے، لوگوں نےآج پہلا روزہ رکھا جس کے لئے سحری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ گھروں میں سحری کے وقت مختلف اقسام کے پکوان تیار کئے گئے۔

بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی پورے اہتمام کے ساتھ سحری کی۔ ادھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں پردیسیوں نے گھروں سے باہر سحری کھائی۔ ہوٹلوں اور ریستورانوں میں خصوصی طور پر پراٹھے اور دیگر کھانے تیار کئے گئے تھے۔

بعض شہروں میں ہوٹلوں اور ریستورانوں پر غیر معمولی رش بھی دیکھنے کو ملا۔ اکثر مساجد میں بھی سحری کا اہتمام کیا گیا۔