چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ میں نو نوجوانوں نے مبینہ طور پر تیرہ سال کی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چار کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے نواحی گاوں کے محنت کش کی تیرہ سال کی بیٹی کو 9 نوجوانوں نے مبینہ طور پر اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس وحشیانہ کارروائی کیبعد وہ فرار ہو گئے۔
متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر کے اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے چار ملزمان ارشاد، صفدر، شعیب اور ٹوکن علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکی کی والدہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے سخت سزادی جائے۔