سپریم کورٹ، سندھ پولیس میں آٹ آف ٹرن ترقیاں واپس لینے کی ہدایت

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ پولیس میں آٹ آف ٹرن ترقیاں ایک ماہ میں واپس لینے کی ہدایت کر دی جبکہ سندھ حکومت کی ترقیاں واپس لینے کے لئے دو ماہ کی مہلت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

کراچی جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سندھ پولیس میں آوٹ آف ٹرن ترقی کیس کی سماعت کی۔

ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے ترقیاں واپس لینے کے لئے دو ماہ مہلت کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کر دی۔عدالت نے تمام شولڈر پروموشن ترقیاں ایک ماہ میں واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے۔