کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کا اجلاس لال قلعہ گرانڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں لیبر ڈویژن کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس سے لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر لیبر ڈویژن کی کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاظم رضا نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے درمیان عقیدت و محبت کے رشتے کو دنیا کی کوئی بھی سازش کم نہیں کر سکتی اور قائد تحریک الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام کسی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے کہ ان کے محبوب قائد پر ملک میں یا بیرون ملک گھنانی سازشیں کی جائیں اور وہ ان تمام سازشوں کے خلاف ماضی طرح ایک مرتبہ پھر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم دشمن عناصر ملکی سطح پر تو ایم کیو ایم کے خلاف سرگرم تھے ہی لیکن اب بین الاقوامی سطح پر بھی قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف گھنانی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے جسے دنیا بھر میں موجود ایم کیوایم کے کارکنان اور الطاف حسین کے چاہنے والے اپنے آئینی، قانونی اور جمہوری حق کے ذریعے ناکام بنا دیں گے اور انشا اللہ وہ وقت بھی دنیا دیکھے گی جب الطاف حسین سرخرو ہوں گے اور ان کے کارکنان اور چاہنے والوں کے سر فخر سے بلند ہونگے اور مخالفین کی سازشیں ملیا میٹ ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ صیام کا مبارک مہینہ شروع ہو چکا ہے۔
ایم کیو ایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فانڈیشن ہر رمضان المبارک میں غریب، مستحق اور نادار افراد کی امداد کرتا ہے اور غریب ومستحق افراد کی اعانت خدمت خلق فانڈیشن عوام کے تعاون سے زکو، فطرے اور صدقات کے ذریعے کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ملکی سطح پر ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر سازشی عناصر سرگرم ہیں ایسی صورتحال میں یہ ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے تمام ذمہ داران و کارکنان کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ زکوة، فطرہ اور عطیات وصولی کی مہم مربوط اور منظم انداز میں چلائیں اور کسی کو اس ضمن میں شکایت کا موقع نہ دیں۔
انہوں نے لیبر ڈویژن کے عہدیداران کو رمضان المبارک کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں ہم پر نازل فرمائے اور ہمیں تحریک کا وفادار رکھے۔ آخر میں ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے، حق پرستانہ جہدوجہد کی کامیابی اور الطاف حسین کی درازی عمر، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچا کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔