اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے واجبات کا معاملہ زیر غور آیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفیر نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بجٹ میں معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت 27 کھرب 45 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، ٹیکس چوری محدود کی جائے اور انتظامی امور بہتر بنا کر ٹیکس وصولی بہتر بنائی جائے گی۔
ملاقات میں معاشی اور توانائی کی اصلاحات کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کے واجبات پر بھی بات چیت ہوئی۔ نئے مالی سال میں حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔