سانگھڑ : پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر اسرار طور پر ہلاک

Sanghar

Sanghar

سانگھڑ (جیوڈیسک) سنجھورو کے گاوں ڈاڑھوں جمالی میں دو ما ہ قبل پسند کی شادی کرنے والی بیس سالہ شمشاد بی بی والدین کے گھر میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی پولیس کو اطلاع دئیے بغیر لڑکی کی تدفین کردی گئی ہے سنجھورو پولیس کا کہنا ہے کہ شمشاد بی بی نے زھریلی دوا پی کر خود کشی کی ہے اس سلسلے میں والدین کے بیان ریکارڈ کر لئے گئے ہیں جس میں انھوں نے شمشاد بی بی کی مو ت کاسبب خودکشی قرار دیا ہے لہزا پوسٹ ما رٹم کی ضرورت نہیں ہے۔

دو ماہ قبل شمشاد بی بی نے قریبی گاوں صاحب خان رند کے ایک نو جوان سے پسند کی شادی کی تھی جسکے باعث رند اور جما لی قبائل میں خونی تصادم ہو گیا تھا جسکے نتیجے میں دو نوں اطراف کے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بعد ازاں ایک پنچائت کے نتیجے میں شمشاد بی بی کو اسکے والدین کے حوالے کردیا گیا تھا جو آج پراسرار طور ہلاک ہوگئی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمشادبی بی کو قتل کیا گیا ہے جبکہ سنجھورو پولیس نے خودکشی یا قتل کے اسباب کا پتہ چلانے کے لئے کسی قسم قانونی کا روائی نہیں کی ہے اور صرف والدین کے بیانات پر اکتفا کیاہے۔