کراچی بے امنی کیس : سپریم کورٹ بنچ فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کراچی بے امنی کیس کی سماعت پندرہ جولائی سے کراچی میں کرے گا۔

جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ کراچی بے امنی کیس فیصلے میں عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔ بنچ پندرہ جولائی سے کراچی رجسٹری میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت کرے گا۔ لارجر بنچ پندرہ جولائی سے ایک ہفتے تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔