برطانیہ (جیوڈیسک) اورپنجاب حکومت کے درمیان تعلیم صحت روزگار اور سماجی شعبے میں ترقی کیلئے تعاون پراتفاق ہواہے جس کے تحت برطانیہ پنجاب میں ایک لاکھ پنیتیس ہزار خواتین اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے دو ہزار پندرہ تک تربیت فراہم کرے گا۔
برطانیہ کی وزیر برائیبین الاقوامی ترقی جسٹسن گرینگ نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا برطانیہ اورپنجاب میں پینتالس ہزار اساتذہ کو تربیت فراہم کرے گا جبکہ تینتس ہزار بچے سکول جانا شروع ہونگے۔
برطانیہ پنجاب میں سماجی شعبے کی ترقی کیلئے سو ارب روپے خرچ کرے گا۔ ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہبا زشریف نے کہا کہ برطانیہ کے تعاون سے پنجاب میں تعلیمی شعبے میں انقلاب آئے گا اگلے پانچ سالوں میں اسی ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
برطانوی وزیر نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی نوعیت ہیں جو وقت گزرنے کیساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں برطانیہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں مدد فراہم کررہا ہے پنجاب سمیت پاکستان کہ دیگر صوبوں میں تعلیم اور دیگر شعبوں کیلئے معاونت جاری رہے گی۔