امریکا چیلنجر کپ سیلنگ سیریز، نیوزی لینڈ کی برتری

America Cup Challenger

America Cup Challenger

امریکا (جیوڈیسک) امریکا چیلینجر کپ سیلینگ سیریز میں نیوزی لینڈ نے برتری حاصل کر لی۔ امریکا سین فرانسیکو بے پر جاری چیلینجر سیلینگ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پچھاڑ دیا۔

انھوں نے تینتالیس اعشاریہ دو چھ ناٹیکل مائلز کی ٹاپ اسپیڈ پر فاصلہ طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اٹلی کی ٹیم نے قوانین میں تبدیلی پر احتجاج کرتے ہوئے ریس میں حصہ نہیں لیا۔ اطالوی سیلرز کا کہنا تھا کہ قوانین میں رد و بدل کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر ان کی ٹیم کی پوزیشن متاثر ہوئی ہے۔