ون ڈے کرکٹ : پاکستان ویمن نے آئر لینڈ ویمن کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

Pakistan Women Cricket

Pakistan Women Cricket

برمنگھم (جیوڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ ویمن ٹیم کو 8 وکٹ سے شکت دے دی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کیخلاف شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے برمنگھم میں ہونیوالے ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹ سے فتح حاصل کر لی ہے۔

ئرلینڈکی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس ہو گئی، پوری ٹیم صرف 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی ندا راشد ڈار نے 3 اور ارم جاوید نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جواب میں پاکستان نے ہدف 20 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔ جویریہ خان 51 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہیں۔