اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آیندہ ایک سال میں ٹیکس دہندگان کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور مزید ایک لاکھ لوگ ٹیکس کے دائرے میں لائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی justine greening سے ملاقات میں ان کا کہنا تھاکہ ٹیکس چوری روکنے کیلیے ٹیکس حکام کے تبادلے کیے جائیں گے۔
قابل ٹیکس حکام کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب کے تین اضلاع میں تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے۔ مالا کنڈ، کوہستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیمی وظائف دیں گے۔ انٹررن شپ کے لیے 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔