اوباما نے آرٹ کی خدمت کرنے والے امریکیوں میں تمغے تقسیم کئے

Obama

Obama

صدر براک اوباما نے آرٹ اور انسانیت کی خدمت کرنے والے امریکیوں میں تمغے تقسیم کئے۔ تمغے تقسیم کرنے کی تقریب وائٹ ہاس میں منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے والوں کو سراہا۔

تقریب میں اسٹار وارز فلموں کے خالق اور ہدائتکار جارج لوکاس کو فلم کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام پر تمغہ دیا گیا۔ آرٹ کے شعبہ میں تمغہ حاصل کرنے والے دوسرے اہم افراد موسیقار ہرب الپرٹ، گلوکار رینی فلیمنگ اور مصنف ٹونی کوشنر تھے۔ اینا ڈیور اسمتھ کو تھیٹر اور صحافت کے لئے ہیومینیٹز میڈل دیا گیا۔