کینیڈا (جیوڈیسک) ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ کینیڈا کے شہر کیوبک میں آئل بردار ٹرین میں لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد بیس ہوگئی جبکہ تیس مسافر تاحال لاپتا ہیں۔ پولیس نے لاپتا افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دوسو اہلکار کیس کی تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ چئرمین کینیڈین ریلوے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرین کے بریک صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہے تھے اور ڈرائیور نے حادثے سے قبل تمام ہینڈ بریک کا استعمال کیا تھا لیکن ٹرین روکنے میں پھر بھی ناکام رہا۔