بگٹی قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی

Nawab Akbar

Nawab Akbar

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حکومت بلوچستا ن اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کرنے سے متعلق دائر کروائی گئی متفرق درخواستوں کی سماعت کی،سماعت کے دوران بلوچستان حکومت نے درخواست پر دلائل کے لئے وقت طلب کرلیا۔

جبکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قاضی فائز عیسی نے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل سے استفسار کیا کہ مقدمہ کیوں اسلام آباد منتقل کیا جائے جس پر محمد الیاس صدیقی نے جواب دیا کہ سابق صدر کو بلوچستان میں جان کا خطرہ لاحق ہے عدالت نے دونوں درخواستوں کی سماعت انتیس جولائی تک ملتوی کردی۔