رمضان المبارک میں غریب ومستحق افراد کی بھر پور مدد کی جائے, الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو بابرکت اور رحمتوں والے مہینے رمضان کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک تہنیتی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ماہِ صیام اور اس کے روزوں کو اسلامی عبادات میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، روزہ دین اسلام کے ارکان میں سے اہم رکن اور تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں روزے رکھ کر روزہ دارکو غریب ونادارافراد کی بھوک، پیاس کی شدت، ان کی تکالیف کا احساس ہوتا ہے اور ان میں دوسروں کی مدد کا جذبہ بیدار ہوتا ہے جبکہ روزہ انسانی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ماہِ صیام کی برکتوں اور رحمتوں کا مسلم امہ پر نزول فرمائے اور شہر کراچی اور ملک میں امن و امان کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ فرمائے۔

الطا ف حسین نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مصیبت زدہ اور پریشان حال لوگوں کو ضرور یاد رکھیں اور اس مہینے کی برکتوں اور رحمتوں سے فیضاب ہونے کیلئے غریب ومستحق اور نادار افراد کی تکالیف کو محسوس کرکے ان کی بھر پور مدد کریں.