خلاف ضابطہ ترقیوں کیخلاف سندھ حکومت کو ایک ماہ کی مہلت

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ نے سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں کیخلاف حکم پر عمل درآمد کیلئے سندھ حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دیدی۔ سپریم کورٹ کیجسٹس ثاقب نثاراورجسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل بنچ نیکیس کی سماعت کی۔

ایڈوکیٹ جنرل سندھ خالد جاوید خان نے موقف اختیار کیا کہ آوٹ آف ٹرن پروموشنز سے متعلق فیصلے پر اسی فیصد فیصلے پر عمل کیا گیا ہے باقی بیس فیصد پر عمل ہونا باقی ہے اس لئے توہین نہیں ہوئی۔ عدالتی بنچ نے کراچی بدامنی کیس پر عمل نہ کرنے پر سندھ حکومت کیخلاف محمود اختر نقوی کی توہین عدالت کی درخواست بھی مسترد کردی۔