لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے جناح ہسپتال میں نومولود بچی کو اغوا کر لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے بچی کی بازیابی کیلئے فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔ غلام علی اور آمنہ کے ہاں ایک روز قبل جناح ہسپتال میں بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔ آج بچی کی دادی بچی کو اٹھائے ہوئے تھی کہ ایک نوسرباز عورت نے دادی سے بچی کو لیا اور غائب ہو گئی۔
بچی کی گمشدگی پر گھر والوں نے شور مچایا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا تھا۔ اس کی حفاظت اہل خانہ کی ذمہ داری تھی تاہم پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ ایس ایچ او کو فورعی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔