ایشز ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 215 رنز بنا کر آٹ

Ashes Test

Ashes Test

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو پندرہ رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا پجھتر رنز چار کھلاڑی آٹ پر اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔ نوٹنگھم ٹیسٹ کا پہلا روز چودہ وکٹوں کے ساتھ بولرز کے نام رہا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلش بلے باز کپتان ایلسٹر کک کے فیصلے کو درست ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ نے اننگز شروع کی تو کک تیرہ رنز بناکر پیٹنسن کا شکار بنے۔ جس کے بعد انگلش ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں دو سو پندرہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جوناتھن ٹراٹ اڑتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ پیٹر سڈل نے پانچ اور جیمز پیٹنسن نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلیا کا آغاز بھی مایوس کن رہا۔ بائیس کے مجموعی اسکور پر مہمان ٹیم کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ روجرز سولہ، واٹسن تیرہ اور ایڈ کوآن بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پر پجھتر رنزبنالئے ہیں اور اسے انگلینڈ کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید ایک سو چالیس رنز درکار ہیں۔ اسمتھ اڑتیس اور فلپ ہیوز سات رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔