ہیڈ کوچ اور منیجر اختر رسول نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا، ذرائع

Akhtar Rasool

Akhtar Rasool

لاہور (جیوڈیسک) ایشیا کپ سے پہلے ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن پر دبابڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن مینجمنٹ اراکین کے خود مستعفی ہونے کا انتظار کررہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ اور منیجر اختر رسول نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا جبکہ کوچ حنیف خان مستعفی ہونے کے لیے تیار نہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ اگلے 2، 3 دن میں لے گی۔