امریکہ: بینکوں اور بینکوں کیلئے قوائد و ضوابط میں مزید سختی کا اعلان

U.S.

U.S.

امریکہ نے بڑے بینکوں اور کمپنیوں کیلئے قوائد و ضوابط میں مزید سختی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے قوائد وضوابط کے تحت بڑے بینکس اور کمپنیاں اپنے کل اثاثے کا پانچ فیصد ابتدائی سرمایہ کے طور پر محفوظ رکھنے کی پابند ہوں گی جبکہ چھوٹے بینکوں کیلئے یہ حد تین فیصد ہوگی۔

ان نئے قوائد سے بینک آف امریکہ، ویلز فارگو، بینک آف نیو یارک، مورگن اسٹینلے، سٹی بینک اور جے پی مورگن متاثر ہوں گے۔ ان قوائد کا اجرا سال دو ہزار آٹھ کے عالمی معاشی بحران سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔ یہ قوائد فیڈرل ریزرو اور فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کمپنی کی جانب سے کیا گیا ہے۔