لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے رمضان کے مہینہ میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مفاد عامہ کا کیس ہے جس کی تہہ تک جائیں گئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ حکومت نے رمضان میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔
دوسری طرف وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ رمضان میں خاص طور پر سحری، افطاری اور تروایح کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ چیف جسٹس نے وفاقی حکومت سے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔