رکن پنجاب اسمبلی عارف سندھیلہ نے ویٹرنری ڈاکٹر کو موبائل مارا دیا

Arif sndylh

Arif sndylh

شیخوپورہ (جیوڈیسک) رکن پنجاب اسمبلی عارف سندھیلہ نے تنازع کے بعد لیڈی ڈاکٹرکو موبائل دے مارا، ویٹرنری ڈاکٹرنے الزام عائد کیا کہ عارف سندھیلہ مویشیوں کی ادویات نہ دینے پر ناراض تھے۔

ذرائع کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر ٹرانسفر کوانے کیلئے عارف سندھیلہ کے گھر آئی، عارف سندھیلہ طیش میں آگئے اور ویٹرنری ڈاکٹر کو موبائل دے مارا، دوسری طرف ایم پی اے عارف کا موقف ہے کہ کوئی تشدد نہیں کیا اور نہ موبائل مارا۔ سندھیلہ ایم پی اے عارف سندھیلہ کا تعلق ن لیگ سے ہے۔