راجن پور میں دریائی کچے کے علاقے روجھان میں پولیس کا ایک بار پھر اشتہاری ملزمان چھوٹو گینگ کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق راجن پور کے علاقے روجھان میں سرچ آپریشن میں چار اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان کی نفری شامل ہیں۔ مذاکرات میں ناکامی کے بعد چھوٹو گروپ کے ڈاکو آٹھ یرغمال پولیس اہلکاروں کو لے کر فرار ہوگئے۔
کچا جمال کے علاقے میں پانچ روز سے قبضے میں دو پولیس چوکیوں کو ڈاکوں سے خالی کرالیا۔ پولیس نے یرغمالی اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے رینجرز کی مدد بھی طلب کرلی۔ ڈاکوں نے نو یرغمال پولیس اہلکاروں میں سے جاں بحق ایک اہلکار کی لاش پولیس کے حوالے کر دی۔ ڈاکوں کے سرغنہ غلام رسول چھوٹو کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک اہلکاروں کو نہیں چھوڑا جائیگا۔ پولیس کچا جمال کی دونوں چوکیوں سے بھی دستبردار ہو جائے۔