کشمیر پریس کلب کا اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا

بھمبر : کشمیر پر یس کلب کا اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں ڈاکٹر آفتاب میر نہایت ایماندار، محنتی اور باصلاحیت ڈاکٹرہیں انکی قیادت میں پاکستان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن آزادکشمیر زیادہ بہتر انداز میں ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار صدر کشمیر پر یس کلب راجہ نعیم گل نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر آفتاب میر کو صدر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر آفتاب میر اور انکی پوری ٹیم ڈاکٹرز کے مسائل کرنے میں اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کو اعلیٰ سطح پراجاگر کرکے انکے مسائل کاازالہ کروائیں گے اجلس میں طارق محمود ثاقب۔

چوہدری عاطف اکرم، ملک شو کت حسین ،عزیز الرحمن نا ز،ڈا کٹر طارق محمود شاکر، چوہدری سلیم ساگر ،قاضی انصر زمان، فیصل صغیر شمیم، شیراز پرویز مشتاق، مرزا ندیم اختر، جہانگیر پاشا، محمد یٰسین تبسم، عابد زبیر، چوہدری وسیم نذر، چوہدری ارشد محمود غازی، راجہ وحید مراد، چوہدری ارشد، مرزا عمر فاروق، مر تضیٰ گیلانی شیخ فیصل مقصود نے شرکت کی۔