پاکستان اکانومی واچ کا وزیراعظم کے دورے کا خیرمقدم

Pakistan

Pakistan

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دورہ چین سے قوم اور کاروباری برادری کا حوصلہ بلند ہوا ہے، اس سے توانائی بحران کے دیرپا حل اور ملکی ترقی کے بارے میں ان کے عزم کااعادہ ہوا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے بروقت دورہ قطرسے ایل این جی کی درامد کے منصوبے کی رفتار تیز ہو سکتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت سے اعتماد سازی کی رفتار بڑھائی جائے کیونکہ 2030 تک دنیا کی سات فیصد سرمایہ کاری بھارت میں ہو گی۔

جس سے پاکستان کو بھرپورفائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ چین کے حوالے کرنے کا فیصلہ پاکستانی قیادت کے دانشمندانہ ترین فیصلوں میں سے ایک تھا جس سے تعاون اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور بچت کے رجحانات میں تبدیلی آرہی ہے اور ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پالیسی سازوں کو ابھی سے تیاری کرنا ہو گی۔