طیارہ بردار بحری جہاز پر ڈورن کی کامیاب لینڈنگ

Plane

Plane

ورجینیا (جیوڈیسک) امریکامیں ڈورن طیارے نے پہلی بار طیارہ بردار بحری جہاز پر لینڈنگ کی، اس سے قبل ڈرون طیارہ بحری جہاز سے بھی کامیاب پرواز کرچکا ہے۔ امریکی بحریہ کے ایکس 47 بی ڈرون نے میری لینڈ میں نیول ایئر اسٹیشن سے پرواز کا آغاز کیا۔

ڈرون طیارے نے ورجینیا کے ساحل کے قریب طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج بش پر کامیابی سے لینڈنگ کی۔ امریکی نیوی کے حکام نے اس تجربے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے 14 مئی کو یہ ڈرون ایک طیارہ بردار بحری جہاز سے کامیابی کے ساتھ پرواز کر چکا ہے۔