کوہاٹ، مسجد کے باہر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک)کوہاٹ میں مسجد کے باہر دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ کوہاٹ ہنگو روڈ پر کچاپخہ کیعلاقے میں لوگ نماز ظہر کے بعد مسجد سے باہرآ رہے تھے کہ موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں چار کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔