خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج پروفیسر جاں بحق

Khuzdar

Khuzdar

خضدار (جیوڈیسک) خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈگری کالج کے پروفیسر عبدالرازاق زہری جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی پروفیسر زخمی ہوگئے ۔ پروفیسر عبدالرزاق کالج کالونی میں اپنے گھر جارہے تھے کہ جی پی او چوک پر نامعلوم مسلح افراد ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں پروفیسر عبدالرزاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی پروفیسر عبدالحکیم زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں منتقل کردیا۔پروفیسر عبدالرازق ڈگری کالج میں اکنامکس کے پروفیسر تھیاور ان کے ساتھی عبدالحکیم ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کے پروفیسر ہیں۔