مائیکروسافٹ نے امریکی خفیہ ایجنسی کو ای میلز تک رسائی دی : ایڈورڈ سنوڈن

Edward snudn

Edward snudn

امریکی(جیوڈیسک) حکومت کی طرف سے عوام کی ٹیلی فون کالز اور انٹرنیٹ کی جاسوسی کا بھانڈا پھوڑنے والے ایڈورڈ سنوڈن نے مزید انکشاف کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کمپنی نے این ایس اے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

ایک برطانوی اخبار نے سنوڈن سے فائلیں حاصل کی ہیں۔ فائلوں کے مطابق مائیکرو سافٹ نے اپنے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو انکی ای میلز تک رسائی دی۔ سکائپ کے ذریعے ویڈیو کالز اور وڈیو کانفرنس کا ریکارڈ بھی این ایس اے حاصل کر سکتی تھی۔