مانچسٹر یونائیٹڈ کی 3 ہفتے کے دورہ پر بینکاک آمد

Manchester United

Manchester United

بینکاک (جیوڈیسک) یورپین فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ تین ہفتے کے دورے پر بینکاک پہنچ گیا۔ مانچیسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم بینکاک اور دوسری ٹیموں کے ساتھ دوستانہ میچز کھیلنے کیلیے تھائی لینڈ پہنچی ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں میں مشہور برطانوی کھلاڑی وین رونی بھی شامل ہیں۔ تین ہفتے کے اس دورے کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ، آسٹریلیا، جاپان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے ساتھ بھی میچز کھیلے گی۔