عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا فی تولہ ایک ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔ ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت پچاس ہزار روپے تولہ ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی آٹھ سو ستاون روپے اضافہ ہواجس کے بعد دس گرام سونا بیالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے میں فروخت ہوا۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں تیس ڈالر اضافہ ہوا ہے۔