رانی مکھر جی 12 کلو وزن کم کرنے کے لئے تیار

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نئی فلم مردانی کے لیے اپنا وزن بارہ کلو کم کریں گی۔ نئی فلم میں رانی مکھرجی پولیس افسر کا کردار نبھائیں گی جس کے لیے انہیں سمارٹ نظر آناہے۔

وزن کم کرنے کے لیے رانی نے فٹنس ٹرینر کی خدمات حاصل کی ہیں۔ مردانی کے ہدایتکار پردیپ سرکار ہیں جو رانی مکھرجی کی فلم لاگا چنری میں داغ کے بھی ہدایتکار تھے۔