رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے

Load Sheting

Load Sheting

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نماز تراویح اور سحری کے دوران بجلی غائب رہی جب کہ لاہور میں رمضان المبارک میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی. کراچی میں کیمختلف علاقوں میں سحری کیاوقات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور چند ایک علاقوں میں بجلی پوری رات غائب رہی۔

کراچی کے علاقوں ناظم آباد، پاپوش نگر، نیو کراچی، ملیر، میٹرویل سائٹ، ابوالحسن اصفحانی، اورنگی ٹان، لانڈھی، کورنگی، ماڈل کالونی، نصرت بھٹو کالونی، اور دیگر علاقوں میں تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے رمضان المبارک کے لئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے ،

تمام صارفین کو ماہ مقدس میں بھی دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لیسکو نے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول ترتیب دیدیا گیا ہے جس کے تحت گھریلو ،کمرشل اور صنعتی صارفین کو یکساں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا، گھریلو صارفین کو سحری افطاری اور تراویح میں ریلیف دیا گیا ہے۔

فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی نماز تراویح کے دوران بجلی کی بندش سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سانگھڑ نوشہر وفیروز اور دادو میں بھی نماز تراویح اور سحری کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔