پشاور : اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، اسلحہ برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں ایک مشکوک گاڑی سے تلاشی کے دوران بھاری اسلحہ برآمدہوا۔

جس میں 19 رائفلز، 10 پستول، 9 کلاشنکوف اور 25 ہزار کارتوس شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر ہی ایک ملزم اعظم خان کو گرفتار کیا۔ جو پشاور کا رہائشی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔