پشاور (جیوڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے عدالت کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود انکم ٹیکس حکام کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے انکم ٹیکس اور ایف بی آر کے نااہلی کانوٹس لینے کے احکامات جاری کئے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ادویات کے گرفتار تاجر انیس اقبال کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے اس سلسلہ میں انکم ٹیکس حکام کو طلب کیا تاہم وہ عدالت میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
جس پرچیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور اپنے احکامات میں افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت روز غریب عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافہ کرتی ہے لیکن جب عدالت انکم ٹیکس میں ایسے بیسیوں افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نشاندہی کرتی ہے تو انکم ٹیکس اورایف بی آرحکام عدالت کو خاطر میں نہیں لاتے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے ان اداروں کاقبلہ درست کرنے اوراس کانوٹس لینے کے احکامات جاری کئے۔