خیبرپختونخوا حکومت نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا(جیوڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے، 2 سیکریٹریز، ایک پولیٹیکل ایجنٹ اور 8 ڈپٹی کمشنرز سمیت 22 افسر تبدیل کر دیئے ہیں۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور جاوید مروت کو تبدیل کرکے ڈی جی ایکسائز جبکہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے ظہیر الاسلام کو ڈپٹی کمشنر پشاور مقرر کردیا گیا ہے۔

اسی طرح محمد فہیم وزیر کو کمشنر افغان مہاجرین، سید محمد شاہ ڈپٹی کمشنر کوہستان، سید عالم جان ڈپٹی کمشنر ہنگو، محمد ایاز ڈپٹی کمشنر بنوں، طاہر ظفر عباسی ڈپٹی کمشنر چارسدہ، کامران آفریدی ڈپٹی کمشنر صوابی جبکہ ظفر الاسلام ڈپٹی کمشنر شانگلہ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سید ظفر علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن پشاور مقرر کیا گیا ہے۔