وفاقی حکومت نے ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد تک کمی کردی

Saad Rafique

Saad Rafique

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد تک کمی کردی گئی، خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد سستی سواری کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں میں 33 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔

جعفر ایکسپریس کے کرائے میں 33 فیصد کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق فی الحال 3 ماہ کیلئے ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ایکسپریس کے کرائے میں 17 سے 30 فیصد تک کمی کی گئی ہے، اسلام آباد ایکسپریس کے اکانومی کلاس کو 30 فیصد تک ریلیف ملے گا جبکہ ریل کارکے نئے ریٹس کے مطابق تمام کرایوں میں 10 فیصد کمی ہوگی۔

اسلام آباد ایکسپریس اور ریل کار کے کرایوں میں کمی کا اطلاع ابتدائی طور پر 15 دن کیلئے کیا گیا ہے۔ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا مقصد سستی سواری کا زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانا ہے، کچھ ریلوے روٹس ریونیو پیدا کرنے کیلئے بڑے مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروس کی فروخت میں اضافے کیلئے ریلوے کرائے کم کئے گئے ہیں۔